1
0
Thursday 25 Nov 2010 14:06

امریکی مذموم مقاصد کو روکنے کے علاقائی ممالک مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں،مرزا اسلم بیگ

امریکی مذموم مقاصد کو روکنے کے علاقائی ممالک مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں،مرزا اسلم بیگ
پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کے مذموم مقاصد کو روکنے کے لیے علاقائی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔یہ بات انھوں نے گذشتہ روز اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں نئے جال بچھا رہا ہے اور سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت بھی ان مقاصد کے تحت کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے پہلے افغانستان اور عراق پر قبضہ کیا اور اب بھارت کے ساتھ مل کر نئی سازشیں تیار کر رہا ہے۔اس صورتحال میں پاکستان،ایران اور چین کو مل کر ایک ایسی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی جس کے ذریعے امریکہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو علاقے میں روکا جا سکے۔یہ تینوں ممالک امریکی مفاد کے خلاف ایک ایک موثر حکمت عملی بنا سکتے ہیں جس میں دیگر ہم خیال ممالک خاص طور پر خطے کے اسلامی ممالک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے اور اب امریکہ سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کر کے مزید مقاصد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سابق آرمی چیف نے کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کی بہت سی قراردوں کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور بھارت بھی ایسے ممالک ہیں جو سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کے مرتکب ہوئے۔ 
ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکہ پہلے دہشت گردی کو بہانہ بنا کر افغانستان پر حملہ آور ہوا اور پھر عراق پر جارحیت کی۔اب دہشت گردی سمیت نت نئے بہانے بنا کر پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے اور ایران کے گرد حصار تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ نے اسرائیل کو علاقے میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔اسرائیل جو چاہیے کرے،اس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بھارت بھی کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے لیکن اس پر امریکہ بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
حالیہ دنوں امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھی کشمیری نوجوانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا لیکن امریکیوں نے ان مظالم کی مذمت نہیں کی۔
پاکستان میں جاری دہشت گردی کے بارے میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی اصل وجہ افغانستان میں امریکہ کی کمانڈ میں غیرملکی فوجیں ہیں۔اگر علاقے میں غیرملکی مداخلت ختم ہو جائے تو دہشت گردی خود بخود ختم ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 45115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Peru
Great stuff, you hpleed me out so much!
ہماری پیشکش