0
Friday 27 May 2016 23:41

وحدت کو ہر حال میں قائم رکھیں، وحدت موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے، آیت اللہ العظمٰی علوی گرگانی

وحدت کو ہر حال میں قائم رکھیں، وحدت موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے، آیت اللہ العظمٰی علوی گرگانی
آیت اللہ العظمٰی سید محمد علی علوی حسینی گرگانی کا تعلق نجف الاشرف، عراق سے ہے، سات سال کی عمر میں اپنے والد گرامی کے ہمراہ ایران تشریف لائے اور تعلیم کا باقاعدہ آغاز کیا، آپ صاحب رائے اور درجہ اجتہاد پر فائز ہیں۔ اسلام ٹائمز نے گذشتہ روز مرجع عالی قدر کے دفتر میں ان سے چند اہم موضوعات پر انٹرویو کیا، جس کا احوال پیش خدمت ہے۔ ادارہ

اسلام ٹائمز: گذشتہ چند ہفتوں سے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف بھوک ہڑتال جاری ہے، اسکی شرعی حیثیت پر سوال اٹھایا جا رہا ہے، آپکی نظر میں اسکی شرعی حیثیت کیا ہے۔؟
آیت اللہ العظمٰی سید علی علوی گرگانی:
چونکہ یہ ایک رائج اور مقبول طریقہ ہے، لہذا اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آپ اس راستے کو اختیار کرکے اپنا حق حاصل کریں۔

اسلام ٹائمز: آپکی نظر میں اتحاد بین المومنین کیلئے کیا اقدامات کئے جائیں۔؟
آیت اللہ العظمٰی سید علی علوی گرگانی:
جیسا کہ پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ اگر ہم خواہشات نفسانی کو ایک طرف رکھیں تو یقیناً اتحاد خود بخود وجود میں آجائے گا۔ ہمیں چاہیے کہ وحدت کو ہر حال میں قائم رکھیں، وحدت موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اسلام ٹائمز: اگر کسی پر حج واجب ہو اور ساتھ ساتھ سفر حج سے اسے جان کا خطرہ بھی ہو، تو کیا وہ حج کو ترک کرسکتا ہے۔؟
آیت اللہ العظمٰی سید علی علوی گرگانی:
حج میں استطاعت مالی کے ساتھ ساتھ حفظ جان یعنی جان کی حفاظت بھی ضروری ہے، اگر کسی شخص کی جان کو خطرہ ہو، جیسا کہ گذشتہ سال سانحہ منٰی پیش آیا، جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فخر الدین بھی شہید ہوئے، ایسی صورت میں کہ جب انسان کو جان کا خطرہ ہو تو اصلاً انسان مستطیع ہی نہیں ہے۔ یعنی اس پر حج واجب ہی نہیں رہتا۔

اسلام ٹائمز: بعض پاکستانی نوجوان تیزی سے داعش کیجانب راغب ہو رہے ہیں، ان کیلئے کیا پیغام دینا چاہیں گے۔؟
آیت اللہ العظمٰی سید علی علوی گرگانی:
جوانوں کے لئے صرف یہی پیغام ہے کہ وہ ہر حال میں رہبر معظم سید علی خامنہ کی طرف نظریں جمائے رکھیں، جس کا وہ حکم دیں، صرف اسے ہی انجام دیں۔ ان کا حکم ہی ہمارا حکم ہے۔
خبر کا کوڈ : 541483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش