0
Wednesday 10 Feb 2021 11:52

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ پر ڈاکٹر سید مدثر رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ پر ڈاکٹر سید مدثر رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو
ڈاکٹر آغا سید مدثر رضوی کا تعلق وادی کشمیر کے روحانی و علمی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے خاندان کے بزرگ علماء سے حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد ادبیات و زبان عربی میں "ایم اے" کی ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کسب کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد قم المقدس میں تقریباً 9 سال دینی علوم سے فیضیاب ہوتے رہے۔ فی الحال وادی کشمیر میں اسلام ناب کی تبلیغ و ترویج میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی "اسار لٹراری فاؤندیشن" ASAR Literary Foundation کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے Imamiyah Jurisprudence Sources ایک اہم کتاب بھی رقم کی ہے اور بھی کئی مختلف ادبی و دینی موضوعات پر مقالات لکھے ہیں۔ وادی کشمیر کے علماء کرام کے درمیان اتحاد کے حوالے سے انکی کاوشیں دیدنی ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر سید مدثر رضوی کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 915405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش