QR CodeQR Code

5 اگست 2019ء کو کشمیریوں سے ہر ایک چیز چھینی گئی

مودی حکومت کا پیگاسس کے ذریعے جاسوسی پر محمد یوسف تاریگامی کا خصوصی انٹرویو

پیگاسس بھارت کے تاناشاہی نظام حکومت کو مضبوط کرنیکا اور ایک ہتھیار ہے

29 Jul 2021 22:59

سی پی آئی ایم کے ریاست جموں و کشمیر کے صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی آئین کے تحت اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں لیکن انہیں بھارت کی مختلف ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نجی زندگیوں کیساتھ ساتھ ممالک کی سکیورٹی بھی پیگاسس کی زد میں ہے، اس پر جلدی روک لگائی جانی چاہیئے۔


محمد یوسف تاریگامی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکس) جموں و کشمیر کے صدر ہیں، وہ 1967ء میں اس پارٹی سے منسلک ہوئے اور آج اس پارٹی کے ریاستی صدر ہیں۔ محمد یوسف تاریگامی نے اپنی زندگی کے سات سال ریاست کی مختلف جیلوں میں گزارے ہیں، وہ ہمیشہ ظلم و ناانصافی و بربریت کے خلاف نبرد آزما رہے۔ محمد یوسف تاریگامی مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجہ دفعہ 370 کے بحالی کیلئے تشکیل پانے والے مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم "گپکار الائنس" کے ترجمان بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں محمد یوسف تاریگامی سے ایک خصوصی نشست کے دوران تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی آئین کے تحت اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں، لیکن انہیں بھارت کی مختلف ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں سے ہر ایک چیز چھینی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نجی زندگیوں کیساتھ ساتھ ممالک کی سکیورٹی بھی پیگاسس کی زد میں ہے، اس پر جلدی روک لگائی جانی چاہیئے۔ محمد یوسف تاریگامی کا مزید کہنا تھا کہ پیگاسس بھارت کے تاناشاہی نظام حکومت کو مضبوط کرنیکا اور ایک ہتھیار ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 945747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/interview/945747/مودی-حکومت-کا-پیگاسس-کے-ذریعے-جاسوسی-پر-محمد-یوسف-تاریگامی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org