0
Wednesday 25 May 2022 17:42

مولانا سبط شبیر قمی کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

مولانا سبط شبیر قمی کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
مولانا سبط شبیر قمی جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کی اکائی بھی ہے، مولانا سبط شبیر قمی انجمن معین الاسلام کشمیر کے ممبر بھی ہیں، جسکا قیام 1941ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جموں و کشمیر کی تاریخ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی کے خانوادے کا اہم ترین تبلیغی رول رہا ہے، اس ایرانی ہمدانی خاندان نے کشمیر کو علم و حکمت کی روشنی سے سالہا سال تک منور کیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا سبط شبیر قمی سے کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارت میں اسلامو فوبیا کی لہر، حجاب و اذان پر پابندی کو لیکر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی جانب دیگر اقوام کے رجحان کو روکنے کیلئے دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اسلامو فوبیا عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ فشار، خوف و دہشت کا ماحول وقتی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 996010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش