QR CodeQR Code

شام میں جیل سے داعشیوں کے فرار کے بعد الرقۃ میں ہائی الرٹ

19 Jun 2022 20:12

داعشی قیدی آج صبح ہی جیل سے فرار ہوئے، جسکے بعد سے سینٹرل جیل کے اردگرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اس واقعے کے بعد ایمبولینسز بھی جیل کے علاقے میں پہنچ گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بعض ذرائع ابلاغ نے ''الرقۃ'' سینٹرل جیل سے داعش کے متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی خبر دی ہے۔ نیوز ایجنسیز نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی شام کے شہر الرقہ میں داعش کے سابقہ ہیڈ کوارٹر کہ جسے بعد میں سب جیل قرار دیا گیا ہے، سے داعش کے متعدد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔ حزب اختلاف سے منسلک سیرین ہیومن رائٹس تنظیموں نے رپورٹ دی ہے کہ اس واقعے کے بعد سے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے نام سے معروف کرد عسکریت پسند گروہ اور ان گروپوں سے وابستہ سکیورٹی فورسز آج اتوار کی صبح سے الرقہ سنٹرل جیل کے گرد کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار کھڑی ہیں۔ بعض دیگر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے قیدیوں کے زندان سے فرار ہونے کی وجہ سے فورسز آج صبح ہی سے الرٹ ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق، داعشی قیدی آج صبح ہی فرار ہوئے، جس کے بعد سے سینٹرل جیل کے اردگرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، اس واقعے کے بعد ایمبولینسز بھی جیل کے علاقے میں پہنچ گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1000065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1000065/شام-میں-جیل-سے-داعشیوں-کے-فرار-بعد-الرقۃ-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org