0
Tuesday 20 Sep 2011 22:09

امریکہ کا ایران کے ساتھ فوجی ہاٹ لائن قائم کرنے پر غور

امریکہ کا ایران کے ساتھ فوجی ہاٹ لائن قائم کرنے پر غور
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے ایران کے ساتھ براہ راست فوجی ہاٹ لائن قائم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس کی وجہ خلیج فارس میں امریکی و ایرانی افواج کے درمیان حال ہی میں لڑائی کے حالات پیدا ہو جانا ہے۔ امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے انقلابی گاڑدز کے کنٹرول میں موجود اسپیڈ بوٹس کے حوالے سے فکر مند ہے۔ میزائلوں سے لیس یہ جدید جنگی کشتیاں اکثر امریکی اور اس کے اتحادیوں کے جنگی بحری جہازوں کے خلیج فارس سے گزرنے کے دوران ان کیلئے چیلینج پیدا کرتی رہتی ہیں۔
اخبار کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایک برطانوی جہاز نے ان کشتیوں پر انتباہی گولے بھی داغے تھے۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایرانی ائیر کرافٹ بھی امریکی جہازوں کے لئے مسائل پیدا کرتے رہتے ہیں، اس صورتحال میں کسی غلط فہمی سے بڑی لڑائی چھڑ جانے کے خوف سے امریکی حکام نے ایران کے ساتھ رسمی ہنگامی مواصلاتی رابطہ قائم کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ تجویز عراق کے ذریعے ایران تک پہنچائے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 100050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش