QR CodeQR Code

کرم کے شیعہ نوجوان کے قتل میں شیعہ سنی فسادات کروانے والے استعماری ایجنٹ ملوث ہیں، علامہ ناصر عباس

23 Jun 2022 13:32

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان حالات میں شیعہ، سنی کو دانش و بصیرت کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ان ملک دشمن امریکی ایجنٹ تکفیری عناصر کی بیخ کنی کرے، جنہوں نے ارض پاک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کے شیعہ نوجوان کے قتل میں وہ استعماری ایجنٹ ملوث ہیں، جو شیعہ سنی فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔ پاراچنار ایک حساس علاقہ ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت مل کر پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں۔ ان حالات میں شیعہ، سنی کو دانش و بصیرت کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ان ملک دشمن امریکی ایجنٹ تکفیری عناصر کی بیخ کنی کرے، جنہوں نے ارض پاک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ہم سب کا بہترین مستقبل محفوظ پاکستان سے مشروط ہے۔ شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے اور شرپسند عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1000702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1000702/کرم-کے-شیعہ-نوجوان-قتل-میں-سنی-فسادات-کروانے-والے-استعماری-ایجنٹ-ملوث-ہیں-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org