0
Saturday 25 Jun 2022 08:23

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی خوف کے باعث تاخیر نہ کی جائے، زہراء نقوی

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی خوف کے باعث تاخیر نہ کی جائے، زہراء نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سربراہ اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے بردار پڑوسی ملک جمہوری اسلامی ایران کیساتھ پاکستان کے تمام معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے ایران کیساتھ طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ انرجی بحران شدت اختیار کرچکا ہے، ایسے حالات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ناگزیر ہوچکا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے کو امریکی خوف کے باعث تاخیر کا شکار نہ کیا جائے، کوئی قوم ملکی مفاد میں کسی بیرونی دباو کو قبول نہیں کرتی، لہذا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کی تکمیل سے پاکستان کو غیر معمولی فائدہ پہنچے گا، یہ معاہدہ وقتی تقاضوں کے مطابق تھا، جس سے پاکستان کی انرجی کی ضروریات کسی حد تک پوری ہو جائیں گی، حکمران وقت کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ پاک ایران گیس پائپ لائن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو انرجی بحران سے نجات دلا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1000987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش