0
Saturday 25 Jun 2022 23:16

منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا، شیخ رشید

منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتجاج کے بیان کے بعد شیخ رشید نے اپنا وڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی، وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر تو 100 روپے نہ ملتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، صنعتوں پر سپر ٹیکس اور دکانوں پر 10 سے 40 ہزار فکسڈ ٹیکس ظلم ہے، سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی، ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے، لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتیں، کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہوگیا ہے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے، لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کر رہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے، جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1001119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش