0
Saturday 25 Jun 2022 23:41

زبردستی کچھ نہیں ہوا، سب مشاورت کے ساتھ ہوا ہے، مفتاح اسماعیل

زبردستی کچھ نہیں ہوا، سب مشاورت کے ساتھ ہوا ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ زبردستی کچھ نہیں ہوا، سب مشاورت کے ساتھ ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ، سیلون وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے انکی ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے، اُن کی مرضی سے ایسا کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 23-2022 کیلئے 13 شعبوں کی بڑی صنعتوں پر اضافی 10 فیصد سپر ٹیکس جبکہ دیگر تمام شعبوں کی صنعتوں پر 4 فیصد اضافی سپر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں اعلان کردہ انکم ٹیکس سلیب کے معاملے پر یو ٹرن لیتے ہوئے نئے سلیب جاری کردیئے ہیں۔ نئے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش