0
Saturday 25 Jun 2022 23:45

سندھ کے عوام سے کہتا ہوں زرداری مافیا کا صفایا کردیں، عمران خان

سندھ کے عوام سے کہتا ہوں زرداری مافیا کا صفایا کردیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گریز کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ سے زرداری مافیا کا صفایا کردیں۔
خبر کا کوڈ : 1001133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش