QR CodeQR Code

آرمی چیف کی دبئی میں پرویز مشرف کیساتھ ملاقات

26 Jun 2022 00:10

ملاقات سے واقف قریبی ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق فوجی حکمران کے اہلخانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں دبئی میں بیمار سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی عیادت کی ہے۔ ملاقات سے واقف قریبی ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پاک فوج کے اعلیٰ معالجین بھی تھے جبکہ سابق صدر سابق جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے بڑی خوشی سے آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا۔ ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ وقت پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں گزارا جبکہ فوجی ڈاکٹروں نے 78 سالہ سابق اارمی چیف کا معائنہ کیا، جنہیں 2018ء میں متحدہ عرب امارات میں امائلائیڈوسسں نامی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ابھی تک انہیں پاکستان واپس لانے کا ذہن نہیں بنایا، اس ہفتے کے شروع میں مذکورہ خاندان نے پاکستان میں مناسب علاج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ 21 جون کو پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلخانہ کیجانب سے لکھا گیا کہ اسوقت پاکستان میں پرویز مشرف کیلئے دستیاب طبی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اہلخانہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سابق صدر کی ہموار واپسی میں سہولت فراہم کریگی۔ 14 جون کو خبر آئی تھی کہ جلاوطن پرویز مشرف نے اپنی باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انکے قریبی ساتھیوں نے بعد میں “مقتدر حلقوں” اور سرکاری حکام سے باضابطہ درخواست کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1001134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001134/ا-رمی-چیف-کی-دبئی-میں-پرویز-مشرف-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org