0
Sunday 26 Jun 2022 00:56

ماہ محرم الحرام سے پہلے عزاداروں کو درپیش مسائل فورا حل کیے جائیں، انجینئر سخاوت علی

ماہ محرم الحرام سے پہلے عزاداروں کو درپیش مسائل فورا حل کیے جائیں،  انجینئر سخاوت علی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری عزاداری انجینئر مہر سخاوت علی نے عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس عزا کے لائسنسداروں کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس ہائے عزا میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ لائسنسداروں کے مسائل کے حل کے لیے ملتان پولیس وضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکمے  سنجیدہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ گزشتہ کئی برسوں سے لائسنسداروں کو چند گوناں گوں مسائل کا سامنا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ تحفظ عزاداری کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ حکومت و انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس نظام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔

یکم محرم الحرام تک جلوس روٹ جو  ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑکات اور گلیات جو زیرتعمیر ہیں اور پیچ ورک مکمل کرلیے جائیں۔ کھلے گٹروں کو بند کیا جائے، بجلی کی لٹکتی تاروں کا سدباب کیا جائے تاکہ عزاداروں اور تعزیہ داروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انجینئر مہر سخاوت علی نے اس موقع پر مومنین کو درپیش لیگل مسائل کے حل کے لیے بہت جلد وکلا پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں ضلع ملتان کی مختلف امام بارگاہوں کے متولیان، بانیان مجالس اور جلوس ہائے کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 1001150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش