0
Sunday 26 Jun 2022 01:56

ایران اور یورپی یونین و امریکہ کے آئندہ مذاکرات ویانا میں منعقد نہیں ہونگے، جوزپ بورل

ایران اور یورپی یونین و امریکہ کے آئندہ مذاکرات ویانا میں منعقد نہیں ہونگے، جوزپ بورل
اسلام ٹائمز۔ ایران کے اپنے دورے پر گذشتہ روز دوپہر تہران پہنچے والے یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ گفتگو کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے امریکہ و ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر جوزپ بورل کا کہنا تھا کہ ایران و امریکہ براہ راست بات چیت نہ کریں گے بلکہ میں اور میری ٹیم، رابطہ کار کی حیثیت سے اس گفتگو میں سہولت فراہم کرے گی۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ (ویانا میں جاری) مذاکرات معطل ہو چکے تھے اور ان کی بحالی کا بھی کوئی امکان نہ تھا تاہم آج کی گفتگو کے سبب آئندہ کچھ ایام میں ایران و امریکہ کے درمیان گفتگو کا از سر نو آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے اور ہمیں امید رکھنی چاہیئے کہ اس کے ذریعے ایرانی جوہری معاہدے کو دوبارہ اپنی ڈگر پر پلٹایا جا سکے گا۔ جوزپ بورل نے اپنی گفتگو کے آخری حصے میں واضح کیا کہ ایران اور یورپ و امریکہ کے درمیان آئندہ کے مذاکرات ویانا میں منعقد نہ ہوں گے کیونکہ اب انجام پانے والی گفتگو 1+4+امریکہ کی طرز پر آگے نہیں بڑھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1001157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش