0
Sunday 26 Jun 2022 09:54

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جانبحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جانبحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار437  ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81  فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش