QR CodeQR Code

افغانستان میں فتح جلد اور آسانی سے حاصل نہیں ہو گی: اوباما

18 Aug 2009 13:57

امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں فتح جلد اور آسانی سے حاصل نہیں ہو گی۔ ریاست ایریزونا کے شہر فونکس۰۰۰۰


امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں فتح جلد اور آسانی سے حاصل نہیں ہو گی۔ ریاست ایریزونا کے شہر فونکس میں سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ افغانستان میں شدت پسندی نہ تو راتوں رات پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی جلد ختم ہو گی۔ انہوں نے شدت پسندی کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسے روکا نہ گیا تو القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہوں میں اضافہ ہو گا اور وہاں امریکیوں پر حملوں کی سازشیں تیار ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 10012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10012/افغانستان-میں-فتح-جلد-اور-آسانی-سے-حاصل-نہیں-ہو-گی-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org