0
Sunday 26 Jun 2022 15:36

عمران حکومت کو کسی عالمی طاقت نے نہیں میں نے گرایا، مولانا فضل الرحمان

عمران حکومت کو کسی عالمی طاقت نے نہیں میں نے گرایا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔  امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، امریکہ نے بھی دھمکی آمیز خط کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے، عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا، پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا عالمی نہیں، فضل الرحمن کی سازش نے تم کو گرایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا، ان کی دین کیلئے خدمات قابل قدر ہیں، ہمیں اپنی تاریخ پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاف کی قربانیاں ہماری رہنمائی کرتی ہیں، ہماری جدوجہد اپنے نظریئے، عقیدے اور نصب العین کی بقا کیلئے ہے، امریکہ، مغربی دنیا اسلام کے خاتمے کیلئے اپنی توانائیاں استعمال کر رہی ہے، ہمارے سیاستدان مفاد اور اقتدار پرست بھی ہوتے ہیں، آج نشانے پر ملکی آئین ہے، آئین میثاق ملی ہے، پشاور جلسے میں کہا تھا ہمیں دنیا کے ایجنڈے کو سمجھنا ہوگا، نائن الیون کے بعد امریکہ اپنا نظریہ دے چکا ہے۔ پاناما کا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کیلئے آیا تھا، 27 جولائی کو ہم نے تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کیا، 2018ء کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی، اتحاد میں تھوڑی بہت توڑ پھوڑ آتی رہی، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب سمجھ آگیا ہوگا تمام سیاسی قوتوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا کیوں ضروری تھا، ایسی قیادت کو مسلط کیا گیا جس نے سی پیک کو روکا، سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانا پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور بنانا تھا، اگر گزشتہ حکومت مزید قائم رہ جاتی تو آج شاید ہم دعا خیر کہہ ر ہے ہوتے، ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جس دلدل میں قوم دھنس گئی تھی نکالنے میں وقت لگے گا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا؟، ہم ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، آپ نے معاشی عدم استحکام عمران خان کی حکومت میں دیکھ لیا، امن و معیشت ایک دوسرے سے وابستہ ہیں، امن کے بغیر معاشی ترقی نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 1001214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش