0
Sunday 26 Jun 2022 16:06

اسقاط حمل کے آئینی حقوق کے خاتمے کے فیصلے پر امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے

اسقاط حمل کے آئینی حقوق کے خاتمے کے فیصلے پر امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے آئینی حقوق کے خاتمے کے فیصلے پر امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے، عوام میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوراً جشن اور غصے کا ملا جلا اظہار کیا گیا۔ واشنگٹن، نیو یارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس جیسے شہروں میں مظاہرے کئے گئے، قبل ازیں بہت سی  امریکی ریاستوں نے اسقاط حمل پر پابندی عائد کر دی تھی اور بہت سے کلینکس نے طریقہ کار کی پیشکش بند کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کے باہر   اسقاط حمل کے حقوق کے لیے مشتعل مظاہرین ہزاروں کی تعداد میں پہنچے، جن کا اسقاط حمل کے خلاف خوشی منانے والے کارکنوں کے چھوٹے گروپوں سے تصادم بھی ہوا، گزشتہ روز نیو یارک سٹی کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں جمع ہونے والے مظاہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے آئینی حق کو ختم کرنے کے تاریخی فیصلے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین واشنگٹن اسکوائر پارک میں مین احتجاج میں شرکت کرنے سے قبل مین ہٹن کے یونین سکوائر میں جمع ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1001218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش