QR CodeQR Code

علامہ محمد سبطین اکبر ادارہ منہاج الحسینؑ کے مہتمم اعلیٰ اور صدر مقرر

26 Jun 2022 15:59

علامہ محمد سبطین اکبر تمام تر امور کی نگرانی، انجام دہی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی، تعلیم و تربیت کیلئے جملہ اساتذہ، خدمت گزاران، طلبا و طالبات اور معاونین و خیر اندیشان کیساتھ رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پروگرام اور منصوبہ جات مرتب کر یں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد سبطین اکبر کو ادارہ منہاج الحسینؑ اور ادارہ کے تمام ذیلی اداروں اور شعبہ جات کی انتظامی، قانونی اور آئینی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کیلئے مہتمم اعلیٰ اور صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ علامہ محمد سبطین اکبر تمام تر امور کی نگرانی، انجام دہی اور ادارہ کی تعمیر و ترقی، تعلیم و تربیت کیلئے جملہ اساتذہ، خدمت گزاران، طلبا و طالبات اور معاونین و خیر اندیشان کیساتھ رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پروگرام اور منصوبہ جات مرتب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1001219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001219/علامہ-محمد-سبطین-اکبر-ادارہ-منہاج-الحسین-کے-مہتمم-اعلی-اور-صدر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org