QR CodeQR Code

ایم کیو ایم بتائے کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی، دوبارہ پولنگ کروا لیتے ہیں، شرجیل میمن

26 Jun 2022 22:43

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر قائم ہیں، ہم ایم کیو ایم کو منالیں گے، اگر ایم کیو ایم کہتی ہے وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پُرامن ہوئے، تاہم بدامنی کے صرف ایک دو واقعات پیش آئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی، ان پر دوبارہ پولنگ کروالیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر قائم ہیں، ہم ایم کیو ایم کو منالیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کہتی ہے وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1001268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001268/ایم-کیو-بتائے-کن-پولنگ-اسٹیشنز-پر-دھاندلی-ہوئی-دوبارہ-کروا-لیتے-ہیں-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org