0
Sunday 26 Jun 2022 23:15

پی ٹی آئی کا سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر سید علی زیدی نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی مچائی ہوئی ہے، امیدواروں کو گرفتار کیا گیا، الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، یہ الیکشن کوئی نہیں مانے گا، الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا مگر نوٹس نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ الیکشن کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کے آگے سے بیلٹ پیپر سے انتخابی نشان تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حیدرآباد اور کراچی میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو تحفظات بتانے کے لئے دعوت دی ہے، پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے اس کو کوئی نہیں پوچھ رہا۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کئے گٸے وعدے پورے نہیں ہوں گے، جلد فیصلہ کرنا ہوگا کسی فون کا انتظار نہیں کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1001269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش