QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا دو روزہ کنونشن اختتام پذیر، معصومہ نقوی نئی مرکزی صدر منتخب

26 Jun 2022 23:08

کنونشن میں ملک کے چاروں صوبے سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خواتین عہدیداران نے شرکت کی۔ شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا دو روزہ مرکزی کنیزان امام عصر (عج) کنونشن مرکزی امام بارگاہ شکریال میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر سیدہ معصومہ نقوی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ ان کے نام کا اعلان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے دو روزہ مرکزی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ کنونشن میں ملک کے چاروں صوبے سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خواتین عہدیداران نے شرکت کی۔

شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ نومنتخب مرکزی صدر معصومہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آپ تمام خواہران کے اعتماد کی مشکور ہوں، ان شاء اللہ توفیق الہیٰ سے اپنے منصب کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گی، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین یتیمان آل محمدؑ کی خدمت میں ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1001270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001270/ایم-ڈبلیو-شعبہ-خواتین-کا-دو-روزہ-کنونشن-اختتام-پذیر-معصومہ-نقوی-نئی-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org