0
Sunday 26 Jun 2022 23:09

مصطفی الکاظمی ریاض کیبعد تہران میں

مصطفی الکاظمی ریاض کیبعد تہران میں
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی و وزیرخارجہ فواد حسین سعودی عرب کے بعد آج شام ایرانی دورے پر تہران پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی۔



ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایران پہنچنے پر وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایرانی صدارتی دفتر میں انہیں باقاعدہ سرکاری پروٹول سے نوازا گیا۔ اس دوران صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ ہمارے تعلقات معمولی و روایتی نہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ ایران و عراق کے درمیان استوار تعلقات انتہائی گہرے ہیں جن کی جڑیں دونوں ممالک کی عوام کی ثقافت اور اعتقادات میں موجود ہیں جبکہ ہمہ جہت تعلقات کی توسیع کے حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کا ارادہ بھی اسی بنیاد پر استوار ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ استوار قریبی تعلقات میں توسیع پر مبنی اپنی سیاست کی بنیاد پر ہم عراق کو آج ایرانی قوم و ملک کا قریبی ترین ہمسایہ جانتے ہیں کیونکہ عراق کے ساتھ آج ہر شعبے میں ہمارے انتہائی قریبی تعلقات استوار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1001271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش