QR CodeQR Code

حسین امیر عبداللہیان سوموار کے روز انقرہ کا دورہ کرینگے، ترک وزارت خارجہ

26 Jun 2022 23:33

اپنے ایک بیان میں ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کل سوموار کے روز ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ملاقات کرینگے


اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کل سوموار کے روز ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچیں گے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج رات کے وقت جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ معاملات اور اسی طرح خطے کے و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کے لئے حسین امیر عبداللہیان سوموار کے روز ترکی کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے ترکی کا یہ دورہ، اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف "ترکی میں اسرائیلی سیاحوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں" کا الزام عائد کرنے اور اسرائیلی وزیرخارجہ کے دورۂ انقرہ کے بعد انجام پا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے ساتھ اپنی حالیہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور 2 مسلم ممالک کے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1001275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001275/حسین-امیر-عبداللہیان-سوموار-کے-روز-انقرہ-کا-دورہ-کرینگے-ترک-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org