0
Sunday 26 Jun 2022 23:48

سال کے پہلے 6 ماہ میں 15 بچے اور نوجون اسرائیل کے ہاتھوں شہید

سال کے پہلے 6 ماہ میں 15 بچے اور نوجون اسرائیل کے ہاتھوں شہید
اسلام ٹائمز۔ بچوں کے حقوق کی عالمی تحریک برائے دفاع فلسطینی نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جارحیت میں اضافے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، فلسطینی بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے لے کر اب تک گذشتہ چھ ماہ میں 15 فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کو صیہونی فوجیوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی سب سے زیادہ شرح صوبہ جنین میں رہی، جس کے دوران پانچ بچے شہید اور چھ بچے زخمی ہوئے اور صیہونی جنگجوؤں نے فلسطینیوں کے چھ گھروں کو تباہ اور درجنوں بچوں کو بے گھر کر دیا۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس سال کے آغاز سے اب تک 15 بچوں اور نوعمروں کو قتل کیا ہے، جن میں سے آخری محمد حمید (سال 16) تھا، باقی شہید ہونے والے پانچ کے نام اور عمریں محمد اکرم علی ابو صلاح (سال 16)، محمد خلیل ابو عطیہ (16 سال)، محمد حسین محمد قاسم (16 سال)، شوکن کمال شوکت عابد (17 سال) اور امجد ولید حسین فاید (16 سال) ہیں۔ فلسطینی بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ ''جنین'' میں اس سال کے آغاز سے اب تک چھ بچے شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1001276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش