QR CodeQR Code

وادی تیراہ میں دہشت گروں کے پرانے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

27 Jun 2022 01:15

فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کے پرانے ٹھکانے سے 4 کلوگرام بارودی مواد اور 5 عدد دیسی ساختہ بموں سمیت 18 عدد دستی بم بھی قبضہ میں لے لیے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے پرانے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کے پرانے ٹھکانے سے 4 کلوگرام بارودی مواد اور 5 عدد دیسی ساختہ بموں سمیت 18 عدد دستی بم بھی قبضہ میں لے لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001294/وادی-تیراہ-میں-دہشت-گروں-کے-پرانے-ٹھکانے-سے-اسلحہ-کا-بڑا-ذخیرہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org