QR CodeQR Code

یوکرین جنگ، روس کا ایٹمی ہتھیار بیلا روس بھیجنے کا اعلان

27 Jun 2022 01:36

ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران پیوٹن نے بیلاروسی جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین پر حملوں کو مزید تیز کرنے کے لیے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلا روس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ مہینوں کے اندر ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلا روس بھیجیں گے۔ اس بات کا اعلان صدر پوٹن نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے روس کے دوران ایک ٹیلی وژن پروگرام میں کیا تھا۔ پیوٹن نے بیلاروسی جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں۔

دریں اثناء بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی پڑوسی ممالک اور یورپی یونین کے ارکان پولینڈ اور لتھوانیا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ خیال رہے کہ روسی افواج 24 فروری کو یوکرین میں بیلاروس کے ذریعے داخل ہوئی تھیں اور دو مرکزی شہروں کے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ اب بھی یوکرین میں جنگ جاری ہے جس پر عالمی قوتوں نے روس پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001302/یوکرین-جنگ-روس-کا-ایٹمی-ہتھیار-بیلا-بھیجنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org