QR CodeQR Code

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیر انتظام مدارس میں موسم گرما کی تعطیلات شروع

28 Jun 2022 08:55

صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایک طالبعلم کے تعلیمی سفر میں تعطیلات واحد چیز ہیں جو حصول علم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا طلاب کی ذمہ داری ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی اپنا رشتہ تعلیم سے جوڑے رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے تمام مدارس میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ کلاسز کا دوبارہ آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ تعطیلات سے قبل جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تعلیمی سال کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو مجمع المدارس کے تمام مدارس میں براہ راست نشر کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ایک طالبعلم کے تعلیمی سفر میں تعطیلات واحد چیز ہیں جو حصول علم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا طلاب کی ذمہ داری ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی اپنا رشتہ تعلیم سے جوڑے رکھیں اور معاشرے میں جا کر ایسا کردار ادا کریں کہ دیگر نوجوانوں میں بھی دینی تعلیم حاصل کرنے کی آرزو پیدا ہو۔


خبر کا کوڈ: 1001412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001412/مجمع-المدارس-تعلیم-الکتاب-والحکمہ-کے-زیر-انتظام-مدارس-میں-موسم-گرما-کی-تعطیلات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org