QR CodeQR Code

شہری علاقوں میں آئی ٹی ماہرین کی زیر نگرانی جدید تربیتی مراکز بنائیں گے، جاوید منوا

27 Jun 2022 23:05

وزیر خزانہ گلگت بلتستان نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو تربیت اور باصلاحیت بنانے کے لئے شہری علاقوں میں بہترین آئی ٹی ماہرین کے زیر نگرانی جدید ترین تربیتی مراکز بھی بنائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی حکومت نے نوجوانوں کو فری لانسنگ کے زریعے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جدید تربیتی مراکز قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو تربیت اور باصلاحیت بنانے کے لئے شہری علاقوں میں بہترین آئی ٹی ماہرین کے زیر نگرانی جدید ترین تربیتی مراکز بھی بنائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سیاحت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔جس سے ٹوریزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ٹوریزم سیکٹر ریفارمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں پہلی بار پاورٹی ایلیویشن فنڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے 1 ارب کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس ادارے کے قیام سے محاصل کو جمع کرنے کے عمل میں تیزی آۓ گی۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری تعمیراتی ڈھانچے میں بہتری کے لئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001468/شہری-علاقوں-میں-ا-ئی-ٹی-ماہرین-کی-زیر-نگرانی-جدید-تربیتی-مراکز-بنائیں-گے-جاوید-منوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org