0
Monday 27 Jun 2022 23:10

بجلی مہنگی کرنے، گلگت بلتستان میں غیر مقامی سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان

بجلی مہنگی کرنے، گلگت بلتستان میں غیر مقامی سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گلگت بلتستان میں بجلی مہنگی کرنے اور غیر مقامی سیاحوں پر ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ جاوید منوانے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں آنے والی اضافی لاگت کی وجہ سے بجلی کے نرخوں یں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، لہٰذا بجلی کے نرخوں میں مختلف درجوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے قائم کردہ ریسٹ ہاﺅسز کے کرایہ ناموں کو پہلی مرتبہ فنانس بل کے تحت قانونی شکل دی جا رہی ہے جس سے آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی انڈیکیشن، رینول اور روٹ پرمٹ کے نرخوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت سے ایڈونچر ٹورزم کی مد میں حاصل ہونے والی محصولات کے نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، خیمہ بستیاں قائم کرنے کی رجسٹریشن، ان کی رینیول کی مد میں محصولات میں بھی اضافے کی تجویز ہے، نان ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے غیر مقامی سیاحوں پر بیڈ ٹیکس لاگو کرنے کی بھی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی ٹرافی ہنٹنگ کے اجازت نامے کی فیسوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے، محکمہ ماہی پروری سے مختلف نالوں اور دریاﺅں میں مچھلی کے شکار کے اجازت نامے کی فیس میں بھی اضافے کی تجویز ہے، محکمہ معدنیات کی زیر نگرانی ہونے والی وصولیوں کی مد میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی محصولات میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت منظور شدہ صفائی کی فیس و دیگر محصولات پر یکم جولائی سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری مکانوں میں رہنے والے ملازمین کی ابتدائی بنیادی تنخواہ سے پانچ فیصد سرکاری رہائش چارجز کی مد میں وصولی کی تجویز ہے، اس سلسلے میں جی اے ڈی جامع پالیسی وضع کریگا جس کے بعد منظوری متعلقہ فورم سے لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1001472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش