0
Monday 27 Jun 2022 23:35

مسجد اقصی شدید خطرے کا شکار ہے، مفتی قدس شریف کی وارننگ

مسجد اقصی شدید خطرے کا شکار ہے، مفتی قدس شریف کی وارننگ
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بیت المقدس کے مفتی اور مسجد اقصی کے خطیب محمد حسین نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول مسلمین مسماری کے شدید خطرے سے روبرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی رژیم اس مقدس مقام کے اردگرد کھدائی کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث مسجد اقصی کی بنیادوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یاد رہے غاصب صہیونی رژیم کے آثار قدیمہ کا ادارہ اور العاد یہودی بستی کے مکین گذشتہ طویل عرصے سے مسجد اقصی کے نواح میں واقع دیوار براق اور اموی محل والے علاقوں میں کھدائی کا کام انجام دینے میں مصروف ہیں۔ محمد حسین نے تمام مسلمانان عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر خاموشی اختیار نہ کریں اور موثر انداز میں اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔
 
مسجد اقصی کے خطیب محمد حسین نے کہا کہ صہیونی حکام مسجد اقصی کی جنوبی دیوار میں سوراخ کر رہے ہیں اور وہاں سے مٹی دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں تاکہ کھدائی پر پردہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھدائی مسجد اقصی کی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے جس کے نتیجے میں یہ مسجد گر سکتی ہے۔ قدس شریف کے مفتی نے بتایا کہ مسجد اقصی کے اردگرد انجام پانے والی کھدائی نہ صرف رکی نہیں بلکہ اس میں شدت آئی ہے۔ محمد حسین نے کہا کہ یہ اقدامات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انجام پا رہے ہیں اور غاصب صہیونی رژیم قدس شریف کو یہودیانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند یہودی آبادکار مقبوضہ بیت المقدس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ پوری فلسطینی سرزمین کیلئے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش