0
Monday 27 Jun 2022 23:50

حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا

حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔ فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی منصور دلاور نے ہنگامی پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کے خام مال پر ٹیکس 17 فیصد ٹیکسز واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15 جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے، کچھ کمپنیوں کو فوری سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1001483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش