QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا، شرجیل میمن

28 Jun 2022 06:55

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو نے کہا کہ اگر شرجیل میمن ایک بھی سیٹ پر تحریک انصاف سے اتحاد ثابت کر دیں تو وہ انتخابی نتائج قبول کر لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے الزام لگایا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو نے کہا کہ اگر شرجیل میمن ایک بھی سیٹ پر تحریک انصاف سے اتحاد ثابت کر دیں تو وہ انتخابی نتائج قبول کر لیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ الیکشن کمیشن لے کر جا رہے ہیں، آج الیکشن کمیشن میں میٹنگ ہے۔ واضح رہے کہ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں ان کے امیدوار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 1001512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001512/بلدیاتی-الیکشن-میں-جے-یو-ا-ئی-نے-تحریک-انصاف-سے-اتحاد-کیا-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org