QR CodeQR Code

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک

28 Jun 2022 07:51

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اغواکاروں نے 25 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو رہا کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اغواکاروں نے 25 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو رہا کیا تھا۔ علاوہ ازیں رات گئے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو آگ لگا دی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001528/کراچی-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-3-اغواکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org