0
Tuesday 28 Jun 2022 07:51

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اغواکاروں نے 25 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی کو رہا کیا تھا۔ علاوہ ازیں رات گئے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے تشدد کے بعد ڈاکو کو آگ لگا دی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1001528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش