QR CodeQR Code

عمران کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے، چک شومر

28 Jun 2022 08:17

امریکی سینیٹ کے قائد ایوان نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔ چک شومر نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں۔ امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر انڈین حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001535/عمران-کے-امریکا-مخالف-بیانات-نے-تعلقات-خراب-کیے-چک-شومر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org