QR CodeQR Code

لاہور، ریلی میں کالعدم جماعت کے پرچم حکومتی رٹ کو کھلا چیلنج

28 Jun 2022 09:56

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کے پرچم لے کر ریلی میں کارکنوں کی شرکت حکومتی رٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومتی ادارے اس بات کا نوٹس لینے کی زحمت کریں گے؟؟ کہ کیسے کالعدم جماعت کے کارکن کھلے عام ایک کالعدم جماعت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈیا میں ہونیوالی گستاخی کیخلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی لاہور کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی چوبرجی چوک سے سول سیکرٹریٹ لاہور تک نکالی گئی۔ شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز پر ’’ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے‘‘ توہین رسالت سب سے بڑی دہشتگردی ہے، ’’انڈیا کیساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جائیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم بھی شامل تھے۔ کارکنوں نے کالعدم سپاہ صحابہ اور جے یو آئی (ف) کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک کالعدم جماعت کے پرچم لے کر ریلی میں کارکنوں کی شرکت حکومتی رٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومتی ادارے اس بات کا نوٹس لینے کی زحمت کریں گے؟؟ کہ کیسے کارکن کھلے عام ایک کالعدم جماعت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے پرچم لہرانے کا مطلب ہے کہ وہ حکومتی رٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جبکہ اس کے برعکس پولیس دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو بلاجواز گرفتار بھی کر لیتی ہے اور لاپتہ بھی کر دیئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001557/لاہور-ریلی-میں-کالعدم-جماعت-کے-پرچم-حکومتی-رٹ-کو-کھلا-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org