QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی، رات گئے اجلاس میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور

28 Jun 2022 10:30

بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان میں سوائے ایم کیو ایم کے کوئی بھی رکن اپوزیشن بینچوں پر نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں رات گئے مالی سال 22-2023ء کے 1713 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان میں سوائے ایم کیو ایم کے کوئی بھی رکن اپوزیشن بینچوں پر نہیں تھا۔ بجٹ میں کٹوتی کیلئے جمع کرائی گئی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی تمام تحاریک ان کی ایوان میں عدم موجودگی پر مسترد کر دی گئیں۔ قبل ازیں  اجلاس 11 بجکر 55 منٹ پر 10 منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا اور دوبارہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر شروع ہوا اور صرف 15 منٹ کی کارروائی میں ایوان نے بجٹ کی منظوری دے دی۔


خبر کا کوڈ: 1001568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001568/سندھ-اسمبلی-رات-گئے-اجلاس-میں-نئے-مالی-سال-کا-بجٹ-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org