QR CodeQR Code

جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کے والد انتقال کرگئے

28 Jun 2022 10:46

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کے والد محمد صادق قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر مرکز جماعت اسلامی منصورہ لاہور کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوں گی۔ مختلف رہنماوں کی جانب سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی ٹیلی فون پر ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد سے اظہار تعزیت کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001571/جماعت-اسلامی-لاہور-ذکراللہ-مجاہد-کے-والد-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org