QR CodeQR Code

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ اپریل 2011ء میں لانچ کیا جائیگا: ڈاکٹر ثمر

18 Aug 2009 15:09

ممبر سائنس و ٹیکنالوجی برائے پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹمی اور خلائی پروگرام کے لئے فنڈز کی کوئی کمی۰۰۰۰


ممبر سائنس و ٹیکنالوجی برائے پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایٹمی اور خلائی پروگرام کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں اور پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ اپریل 2011ء میں لانچ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ سے معدنی اور زرعی وسائل کے بارے میں درست اندازے اور اعداد و شمار حاصل ہو سکیں گے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ قوم کو ایٹمی سائنسدانوں اور انجینئرز پر اعتماد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری پروگرام میں دوسرے ایٹمی ممالک سے کسی طرح سے بھی کم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 10016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10016/پاکستان-کا-پہلا-سیٹلائٹ-اپریل-2011ء-میں-لانچ-کیا-جائیگا-ڈاکٹر-ثمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org