0
Tuesday 28 Jun 2022 19:12

نئی حلقہ بندیوں پر ایچ ڈی پی کی خاموشی انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

نئی حلقہ بندیوں پر ایچ ڈی پی کی خاموشی انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی نئی حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں ناقابل قبول ہے۔ جن حلقوں کو مزید حلقوں میں تقسیم کرکے عوام کو نمائندوں کے انتخاب کا بہتر موقع ملنا چاہئیے تھا، ان حلقوں کو یکجا کرنا لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے نئی حلقہ بندیوں پر بلوچستان اسمبلی میں ایچ ڈی پی کے نمائندوں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں دو نمائندوں کی موجودگی کے باوجود چھ حلقوں کو تین حلقوں میں تبدیل کیا گیا۔ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ ایچ ڈی پی کے اراکین اسمبلی کس لئے ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ چھ حلقوں کا تین حلقوں میں تبدیل ہوجانا ایچ ڈی پی کے صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اتنی دیر سے دونوں اراکین اسمبلی سو رہے تھے، اسی لئے انہیں اتنے بڑے مسئلے کی خبر ہی نہیں ہوئی۔ نہ ہی انکی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1001642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش