QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کی درخواست نمٹا دی

28 Jun 2022 19:52

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔ اسلئے ان پر فیصلہ جاری نہیں کرینگے۔ موجودہ صوبائی حلقہ بندیوں پر ایک سیاسی جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراض ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ صوبائی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزر رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کی جانب سے بیرسٹر عامر لہڑی ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران ڈویژنل بینچ نے اعتراضات پر مشتمل درخواستیں نمٹائیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔ اس لئے ان پر فیصلہ جاری نہیں کرینگے۔ 30 جون تک سیاسی جماعتوں سمیت ہر شخص کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ڈویژنل بینچ نے کہا کہ متاثرہ حلقوں کے شہری 30 جون تک الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائیں۔ موجودہ صوبائی حلقہ بندیوں پر ایک سیاسی جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراض ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات نمٹائیں جانے کے بعد کسی کو اعتراض ہوا تو ضرور سنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1001647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001647/کوئٹہ-بلوچستان-ہائیکورٹ-نے-صوبائی-اسمبلی-کی-حلقہ-بندیوں-درخواست-نمٹا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org