QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنسی نے ’این آئی اے‘ نے دو تاجروں کو حراست میں لیا

28 Jun 2022 23:06

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تاجروں کے ذریعے درآمدی اور برآمدی اشیاء کے ذریعے اضافی منافع کمایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کے روز آر پار تجارت سے جڑے دو تاجروں کو گرفتار کی ہے۔ این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک کیس زیر نمبر 17/2016 کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے تنویر احمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکن اچھ گوزا راجپورہ پلوامہ اور پیر ارشید اقبال عرف آشو ولد پیر غیاث الدین ساکن خواجہ باغ بارہمولہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے درمیان آر پار تجارت کے ذریعے اضافی منافع کمانے اور جموں و کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں کو ہوا دینے کے لئے مبینہ طور پر ان فنڈز کا استعمال کرنے سے متعلق ہے۔

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تاجروں کے ذریعے درآمدی اور برآمدی اشیاء کے ذریعے اضافی منافع کمایا گیا۔ این آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان آر پار تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ناموں، دوستوں، رشتہ داروں، خاندان کے افراد وغیرہ کے ناموں پر رجسٹر کئی فرموں کو بھی سنبھال رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد مختلف ملی ٹینٹ تنظیموں، جنگجو اعانت کاروں، سنگبازوں وغیرہ کو رقومات فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1001652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001652/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ایجنسی-نے-این-آئی-اے-دو-تاجروں-کو-حراست-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org