QR CodeQR Code

امرناتھ یاترا سے 2 سے 3 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی، صوبائی کمشنر کشمیر

28 Jun 2022 22:53

پی کے پول نے کہا کہ شرائن بورڈ نے یاتریوں کیلئے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے جو یاتریوں کو تازہ ترین اپ ڈیٹس بشمول موسم کے اپ ڈیٹس کے متعلق جانکاری فراہم کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہا کہ امرناتھ یاترا محض یاترا نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی معیشت کے لئے ایک بڑا اقتصادی فائدہ ہے کیونکہ حکومت کو 6 سے 8 لاکھ یاتریوں سے 2000 سے 3000 کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع ہے۔ صوبائی کمشنر نے یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میر بازار اننت ناگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میر بازار علاقہ امسال یاترا کی سہولت ایک وقت میں 2500 یاتریوں کو ایڈجسٹ کرے گا جو تعداد پہلے محض 500 تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہموار یاترا کے لئے دیگر تمام انتظامات موجود ہیں اور وہ یاتریوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال انتظامیہ 6 سے 8 لاکھ یاتریوں کی توقع کر رہی ہے۔ ہر یاتری کشمیر میں ایک ہفتے تک رہتا ہے اور کم از کم 35000 روپے خرچ کرتا ہے۔ وہ کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرتا ہے۔ انتظامیہ 2000 سے 3000 کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع کر رہی ہے، جس سے جموں و کشمیر کی معشیت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے لئے ایک ٹول فری نمبر بھی ہے اور بیس کیمپوں اور دیگر مقامات پر پینے کا صاف پانی اور پناہ گاہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1001653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001653/امرناتھ-یاترا-سے-2-3-ہزار-کروڑ-روپے-کی-ا-مدنی-ہوگی-صوبائی-کمشنر-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org