0
Tuesday 28 Jun 2022 22:24

بھارت میں کورونا سے مزید 27 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے

بھارت میں کورونا سے مزید 27 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 27 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار 47 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 793 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ کیسز کی کل تعداد بھی چار کروڑ 34 لاکھ 18 ہزار 839 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 486 مریض کورونا کو شکست دے کر مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 92 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2280 کے اضافے کے ساتھ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 96700 ہے۔

نئے اعداد و شمار کے ساتھ بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.22 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 98.57 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 چار لاکھ 73 ہزار 717 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے اب ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.14 کروڑ ہو گئی ہے۔ نیشنل کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 31 لاکھ 43 ہزار 196 ویکسین دی جاچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1001655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش