QR CodeQR Code

ہم حزب اللہ کے قیام کی سالگرہ کو فخر سے مناتے ہیں، تیونسی رہنماء

28 Jun 2022 22:52

میڈیا سے گفتگو میں الکحلاوی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایک ایسی جماعت ہے، جسکے قول و فعل میں تضاد نہیں، اور اس نے 2000ء میں صیہونی غاصبوں کو غیر مشروط طور پر جنوبی لبنان سے بھاگ جانے پر مجبور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تیونس میں مقاومت کی حامی اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف، ایک تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ جو اسرائیل کو کئی بار شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ حزب اللہ لبنان کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تیونس کے عوام کے مختلف طبقات نے تحریک سے اپنے تعلق پر زور دیتے ہوئے صیہونیوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کی قربانیوں کو سراہا۔ مقاومت کے حامی اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہ لانے کے لئے تیونس میں بننے والی ایک تنظیم کے سربراہ ''احمد الکحلاوی'' کا نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حزب اللہ خود قربانی اور عفو کا ایک ایسا سچا نمونہ ہے، جس نے فلسطین کی آزادی اور پناہ گزینوں کی واپسی کی امید لوگوں میں زندہ کر دی ہے۔ الکحلاوی نے کہا کہ تیونس کے عوام فخر کے ساتھ حزب اللہ کے قیام کی سالگرہ مناتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایک ایسی جماعت ہے، جس کے قول و فعل میں تضاد نہیں اور اس نے 2000ء میں صیہونی غاصبوں کو غیر مشروط طور پر جنوبی لبنان سے بھاگ جانے پر مجبور کیا۔


الکحلاوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ نے 2006ء میں بھی غاصب صیہونی فوج کو شکست دی تھی، کہا کہ حزب اللہ نے اپنے بہترین جوانوں کو میدان جنگ میں وطن اور فلسطین پر قربان کر دیا۔ مقاومت نے دنیا کو حیران کر دیا اور اسرائیل کے لیڈروں کو مرعوب کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ نے فلسطین کے اندر مزاحمت کو زندہ کیا، کہا کہ آپریشن ''شمشیر قدس'' فلسطین میں ہم نے غزہ اور مغربی کنارے کے اندر سے صیہونیوں پر مقاومتی میزائل گرتے دیکھے۔ تیونس کے ایک تجزیہ کار ممدوح عزالدین نے کہا کہ حزب اللہ نے عظیم کامیابیاں حاصل کیں، جس نے خطے میں صیہونی توازن کو تہہ و بالا کر دیا ہے، اس کے علاوہ غاصب صیہونیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا کلچر کی ممانعت اور ان کے مقابلے میں فتح و نصرت کا غالب آجانے کا سہرا حزب اللہ کے سر ہے۔ اس سلسلے میں لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے تاکید کی کہ مزاحمت کے محور نے قاسم سلیمانی کی قیادت میں مستضعفین کی امیدیں بحال کیں اور امت اسلامیہ کی عزت اور تشخص کو بچانے کے لیے ہمیں نجات کی راہ پر ڈال دیا۔


خبر کا کوڈ: 1001666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001666/ہم-حزب-اللہ-کے-قیام-کی-سالگرہ-کو-فخر-سے-مناتے-ہیں-تیونسی-رہنماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org