QR CodeQR Code

مہاجروں میں یکجہتی قائم کرنا ہوگی، اسکے سوا اب کوئی راستہ نہیں، فاروق ستار

29 Jun 2022 00:15

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹر مایوس ہوکر گھر پر بیٹھ گیا ہے یا پھر دیگر جماعتوں کو ووٹ کررہا ہے، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ آئندہ یہ غلطی نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنا ہوگی، اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 240 کے نتائج اور بلدیاتی الیکشن میں اندرون سندھ میں تشدد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ڈبے اٹھا کر لے گئے، ایم کیو ایم رگنگ کی وجہ سے ہاری، ایم کیو ایم کا ووٹر مایوس ہوکر گھر پر بیٹھ گیا ہے یا پھر دیگر جماعتوں کو ووٹ کررہا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہاجروں میں یونٹی یکجہتی قائم کرنی ہوگی اس کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے، دو سال سےکوشش کررہا ہوں کہ خالد مقبول سے ایک میٹنگ ہوجائے، اس میٹنگ میں بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت ہوجاتی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں 2018ء میں 60 ہزار ووٹ پڑے، اب ووٹ 83 فیصد اُڑ گیا، این اے 240 میں حیران کن نتائج سامنے آئے اور بہت کم ٹرن آؤٹ رہا، بلدیاتی الیکشن میں اندرون سندھ میں تشدد ہوئے، پولنگ اسٹیشنز سے ڈبے اٹھا کر لے گئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، اب لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ آئندہ یہ غلطی نہیں کریں گے، کسی بھی فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، سوچنا ہوگا کہ مہاجروں کے اتحاد اور اس تنظیم کو بحران سے کیسے نکالنا ہے، خالد مقبول سے کہتا ہوں کہ ایک میٹنگ میرے ساتھ کرلیں، ہم کراچی کی 4 کروڑ کے قریب آبادی کو مطمئن نہیں کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 1001677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001677/مہاجروں-میں-یکجہتی-قائم-کرنا-ہوگی-اسکے-سوا-اب-کوئی-راستہ-نہیں-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org