0
Wednesday 29 Jun 2022 00:28

ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا

ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے، جس کے باعث لوڈشیڈگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے، ملک مختلف علاقوں میں لوشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1001682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش