QR CodeQR Code

ٹیکساس، ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی

29 Jun 2022 07:51

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرک سے برآمد 50 لاشوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کر لی گئی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرک سے برآمد 50 لاشوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے تھا۔ ٹرک میں موجود انتہائی بیمار 16 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 3 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ایئرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد ممکنہ طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1001728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1001728/ٹیکساس-ٹرک-سے-برا-مد-50-لاشوں-کی-شناخت-کرلی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org